Meaning and Translation of مولانا محمد سعيد اعجاز کامٹوي in Urdu Script and Roman Urdu with Wikipedia Reference,
| Urdu Meaning not found |
ان کے بزرگوں کا وطن شہزاد پور (ضلع فيض آباد ) ہے۔ وہيں سے ان کا خاندان کامٹي آيا تھا۔ان کے والد کا نام محمد الله تھا ۔ جو پيشہ سے سوداگر تھے۔ موصوف انتہائي نيک ،با وضع اور صوم و صلوٰۃ کے پابند تھے۔ اعجاز اپنے والد کے اکلوتے بيٹے ہيں ۔1932 ميں پيدا ہوئے ۔ ان کي تعليم سراسر مذہبي علوم پر مشتمل ہے۔ ناظرہ اور حفظ ِقرآن کے سلسلے ميں انھوں نے حافظ محمد ، حافظ مطيع الرحمن اور الحاج محمد عثمان سے استفادہ کيا ۔ اس کے بعد جا معہ عربيہ اسلاميہ ناگپور ميں داخلہ ليا۔ يہاں قرأت سيکھي اور درس نظامي کا تکملہ بھي کيا ۔مولوي عالم کي سند ناگپور يونيورسٹي سے 1948ميں حاصل کي۔ ايک سال بعد جا معہ کے سالانہ جلسہ عام ميں ان کے سر پر دستار ِفضيلت باندھي گئي۔ اعجاز کٹر حنفي المسلک تھے ۔ سلسلہ طريقت ميں سيّد امام شاہ مجدّدي تقشبندي (ف : ١٩٥٧ ء) کے مريد تھے ۔پار سال حج کا شرف حاصل ہوا ہے جب گنبد خظرٰ ي کي زيارت کر رہے تھے تو بے اختياران کي زبان سے يہ شعر نکل پڑا ، جو کے عاشق رسول ؐ ہونے کا ثبوت فراہم کرتا ہے : |