Meaning and Translation of مفتي جعفر حسين in Urdu Script and Roman Urdu with Wikipedia Reference,
Urdu Meaning not found |
جناب قائد ملت جعفريہ مفتي جعفر حسين اعلي اللہ مقامہ 1914ء ميں پاکستان کے شہر گوجرانوالہ ميں پيدا ہوئے ۔آپ کے والد ماجد حکيم چراغ دين نے آپ کي تربيت اور پرورش کي ذمہ داري آپ کے تايا حکيم شھاب الديں کے سپرد کر رکھي تھي ۔پانچ برس کي عمر ميں تايا نے آپ کو قرآن کريم کے علاوہ عربي زبان کي تدريس بھي شروع کر دي تھي ، جس کے بعد تقريباً سات سال کي عمر ميں آپ بے حديث و فقہ کي تعليم کا آغاز کيا ۔ جناب مفتي جعفر حسين اعلي اللہ مقامہ نے قران حکيم ،عربي ،حديث اور فقہ کي تعليم اپنے تايا حکيم شھاب الدين کے علاوہ ، مولانا چراغ علي خطيب جامع مسجد اہل سنت اور حکيم قاضي عبدالرحيم ، جو کہ ندوي لکھنو کے فارغ التحصيل تھے ، سے بھي حاصل کي ۔ آپ نے بارہ برس کي عمر تک طب حديث فقہ اور عربي زبان ميں کافي حد تک عبور حاصل کر ليا تھا ۔ 1926ء ميں مرزا احمد علي مرحوم آپ کو اپنے ہمراہ لکھنو لے گيے جھاں آپ نے مدرسہ ناظميہ ميں مولانا ابوالحسن عرف منن صاحب ، جناب سعيد علي نقوي ، جناب مولانا ظھورالحسن اور جناب مفتي احمد علي مرحوم سے کسب علم وفيض فرمايا ۔ مدرسہ ناظميہ ميں تحصيل علم کے دوران آپ اپني ذہانت کے باعث کافي معروف ہوئے ۔ آپ نے وہاں امتحانات ميں نہ صرف يہ کہ امتيازي اور نماياں حيثيت حاصل کي بلکہ کچھ اعزازي سنديں بھي حاصل کيں ۔ نو سال تک لکھنوء ميں تحصيل علم کے بعد آپ 1935ء ميں اعلي تعليم کے ليے باب العلم عليہ السلام کے شہر نجف اشرف (عراق) ميں تشريف لے گئے جھاں پانچ سال تک جوار امام علي عليہ السلام ميں حوزہ علميہ کے جيد علماء کرام وفقہاء عظام سے کسب فيض کيا ، کہ جن ميں ديگر علماء کرام کے علاوہ صاحب شريعت ، عالم باعمل جناب آيت اللہ العظمي آقاي سيد ابوالحسن اصفہاني رضي اللہ تعالٰي عنہ بھي شامل ہيں ۔ نجف اشرف (عراق) سے پانچ سال کے بعد آپ فارغ التحصيل ہوکر 1940ء ميں گوجرانوالا ميں تشريف لاءے تو آپ حجۃ الاسلام مفتي جعفر حسين کے نام متعارف ہوئے آپ جيد عالم دين ھونے کے ساتھ ساتھ بہترين مبلغ اور مقرر بھي تھے ۔ آپ ايک نڈر ، بے باک ، راست گو اور سادہ انسان تھے ، آپ پر جو بھي مذھبي فرايض عايد ہوئے آپ نے انھيں ھميشہ لگن ، محنت اور ديانتداري سے انجام ديا ۔ بالآخرہ بروز پير 29اگست 1982ء کوداعي اجل کو لبيک کہتے ہوئے اس دارفاني سے ايک قوم کو گرياں چھوڑتے ہوئے وفات فرماگئے ۔ آپ کي خدمات درجہ ذيل ہيں : |
Read more at wikipedia |